خیبر پختون خوا میں آج سرکاری سطح پر عید مناءی جارہی ہےعید کا برسوں پرانا مسلہ حل نہ ہوسکا

مرکز اور صوبے میں ایک ہی پارٹی کی حکومت اور عیدیں دو

پشاور:خیبر پختونخوا میں آج سرکاری سطح پر عید الفطر منائی جارہی ہے، پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، ہنگو، بنوں

سمیت ضم شدہ قبائلی اضلاع میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔

پشاور میں نماز عید کا مرکزی اجتماع عید گاہ چارسدہ روڈ پر ہوا جس میں مولانا اسماعیل نے نماز عید ادا کی، بڑی تعداد میں شہریوں نے نماز عید ادا کی۔

پشاور کے علاوہ نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، ہنگو، بنوں، چارسدہ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع اور ضم شدہ قبائلی اضلاع میں بھی عید الفطر منائی جائی رہی ہے۔ گزشتہ روز صوبائی وزیر اطلاعات نے مقامی کمیٹی کو شہادتیں موصول ہونے کے بعد سرکاری سطح پر آج عید منانے کا اعلان کیا تھا۔