فردوس عاشق کا انتظار ختم ہوا، شہباز شریف 9 جون کو وطن پہنچ رہے ہیں

 Image result for maryam aurangzeb

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف اتوار 9 جون کو صبح لندن سے لاہور پہنچیں گے۔

ایک بیان میں مریم نواز نے مزید کہا کہ جھوٹے، نالائق اور نااہل مخالفین منفی سیاست کے لیے مصنوعی بیانیے کا سہارا تلاش نہ کریں۔

ترجمان مسلم لیگ نون کا مزید کہنا ہے کہ دو درجن ادھارے اور جھوٹ بولنے والے ترجمانوں میں سے نصف نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف کی وطن واپسی سے حکومت اور اس کے ترجمان ایک مرتبہ پھر جھوٹے ثابت ہو گئے۔

’فردوس عاشق کا انتظار ختم ہوا، شہباز شریف 9 جون کو وطن پہنچ رہے ہیں‘

دریں اثناء مسلم لیگ ن کے سنءیر رہنماء رانا ثناء اللہ نے کہا ایک بیان میں کہا مشیر اطلاعات کو مخاطب کرتے ہوءے کہا کہ فردوس باجی عاشق اعوان صاحبہ آپ کی آنکھوں کا انتظار ختم ہوا۔ شہباز شریف 9 جون کو وطن واپس پہنچ رہے ہیں، ‎شہباز شریف واپس آ گئے ہیں لیکن سرکاری بسوں اور دوائیوں میں آپ کی کرپشن کا جواب نہیں آیا؟

انہوں نے کہا کہ فردوس باجی سچ بتائیں کہ نواز شریف کے دور میں آپ کی بجلی اور گیس کا بل کتنا تھا؟

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ فردوس باجی جھوٹی ترجمانی نہ کریں، آپ صرف نواز شریف اور عمران نیازی کے دور کے اپنے بجلی اور گیس کے بل ٹوئیٹ کردیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فردوس باجی بتائیں کہ آپ کی حکومت کی خواہش کے مطابق عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں یا نہیں؟