ایم ایل ون آنے سے لاہور کراچی 8گھنٹے اور پنڈی لاہور 2گھنٹے کا سفر ہو گا،شیخ رشید احمد
اسلام آباد:پاکستان ریلوے نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ عید الفطر پر 20لاکھ مسافروں کو اپنے پیاروں سے ملوایا اور ایک ارب روپے کی آمدن بھی حاصل کی بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں سے تین کروڑ روپے الگ وصول کیے۔ایک ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ریلوے نے عید الفطر پر 20لاکھ مسافروں کو اپنے پیاروں سے ملوایا انہوں نے مسافر وں سے التماس کیا کہ بے شک رش ہے لیکن وہ ٹرین کی چھتوں پر سفر نہ کریں اور اپنی زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ایم ایل ون آنے دیں انشاء اللہ لاہور کراچی 8گھنٹے اور پنڈی لاہور 2گھنٹے کا سفر ہو گا،اپنی کوچز بنائیں گے،اپنی مال بردار ٹرینیں بنائیں گے،پاکستان اور پاکستان ریلوے کو آگے لے کر جائیں گے۔



