اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق ملکی سطح پر پری پرائمری تعلیم کے لیے داخلے 6.4 فیصد اضافے کے بعد 18-2017 کے 12 ہزار 273 کے مقابلے میں 13 ہزار 63 ہوگئے۔
18-2017 کے دوران بچوں کے اسکولوں میں داخلوں میں 7.3 فیصد اضافہ ہوا تھا جو 17-2016 کے 11 ہزار 437 کے مقابلے میں 12 ہزار 273 ہوئے تھے۔
ملک بھر میں پہلی سے لے کر پانچویں جماعت تک پرائمری تعلیم کے لیے 18-2017 کے دوران ایک لاکھ 72 ہزار فعال اسکول موجود تھے جن میں 5 لاکھ 19 ہزار اساتذہ پڑھا رہے تھے۔
اسکولوں میں 2 کروڑ 29 لاکھ طالب علم کی انرولمنٹ ہوئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.5 فیصد اضافہ ہے، رواں سال 19-2018 کے دوران انرولمنٹ 4.4 فیصد اضافے کے ساتھ 2 کروڑ 39 لاکھ تک بڑھنے کا تخمینہ لگایا گیا۔
جماعت ششم سے ہشتم تک 18-2017 کے دوران ملک میں 47 ہزار اسکول موجود تھے جن میں 4 لاکھ 39 ہزار اساتذہ تعلیم فراہم کر رہے تھے۔
اُس سال 17-2016 کے مقابلے میں مڈل اسکول کے انرولمنٹ میں 4.3 فیصد اضافہ ہوا جو 73 لاکھ رہا۔
2018-19 کے دوران 18-2017 کے مقابلے میں داخلوں میں 3.7 فیصد اضافے کا تخمینہ لگایا گیا جو 76 لاکھ بنے گا۔
سیکنڈری اسکول میں انرولمنٹ میں 6.6 فیصد اضافے کا تخمینہ لگایا گیا جو 19-2018 کے دوران 41 لاکھ تک ہوگا۔
2017-18 کے دوران ملک بھر میں کل 52 ہزار ہائیر سیکنڈری اسکول/انٹر کالجز میں ایک لاکھ 22 ہزار اساتذہ تعلیم فراہم کر رہے تھے۔
مجموعی طور پر ہائیر سیکنڈری اسکول/انٹر کالجز میں 17 لاکھ 50 ہزار کے قریب انرولمنٹ رہی جو 17-2016 کے مقابلے میں 9.8 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
اس انرولمنٹ میں رواں سال 5 فیصد یعنی 18 لاکھ 40 ہزار اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے




