گوجرانوالہ : کھیتوں سے ملنے والی خاتون کی لاش کا معمہ حل

گوجرانوالہ میں خاتون کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا پولیس نے شوہر اور سوتن کو واردات میں ملوث قرار دے دیا ۔

قلعہ دیدارسنگھ کے کھیتوں سےملنے والی خاتون کی لاش کا معمہ حل ہوگیا، شوہر نے پہلی بیوی اور سالی کے ساتھ مل کر اپنی نوبیاہتا دلہن کو بےدردی سے قتل کردیا۔

ڈاکٹر معین مسعود کا کہنا تھا کہ بلائینڈ مرڈر ٹریس کرنا مشکل ہوتا ہے ہم نے جلدی کرلیا، قلعہ دیدارسنگھ میں روبینہ کی لاش ملی، شوہر نے دوسری بیوی اور دیگر ملزمان سے مل کر قتل کیا۔

ملزم شہزاد نے پانچ ماہ قبل روبینہ سے پسند کی شادی کی اور پھر کچھ ہی عرصے بعد بدچلنی کا الزام لگا کر اسے مار ڈالا۔

ملزم شہزاد نے جرم قبول کرتے ہوئے بتایا کہ 14 سال پہلے شازیہ سے شادی ہوئی تھی پانچ ماہ پہلے روبینہ سے کی، اس کے ناجائز تعلقات تھے اس کو منع کرتا تھا، منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم اور اسکی سالی کو گرفتار کرلیا تاہم مقتولہ کی سوتن کی تلاش جاری