امریکہ، ایران کشیدگی: جنگ ہوتے ہوتے رہ گئی

امریکہ، ایران کشیدگی: ’امریکی فوج ایرانی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے تیار تھی‘

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے امریکی فوجی ڈرون گرائے جانے کے بعد امریکی فوج ایران کے خلاف جوابی کارروائی کے لیے تیار تھی تاہم انھوں نے صرف دس منٹ پہلے اپنا ارادہ تبدیل کر دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہا ’ پیر کو بین الاقوامی پانیوں میں اڑنے والے ایک ڈرون کو مار گرائے جانے کے بعد ہم گذشتہ رات تین مختلف مقامات پر جوابی کارروائی کرنے کے لیے تیار تھے جب میں نے پوچھا کہ اس کارروائی میں کتنی ہلاکتوں کا خطرہ ہے تو ایک جنرل نے جواب میں بتایا کہ سر 150۔ لہذا حملے سے دس منٹ پہلے میں نے فیصلہ تبدیل کر دیا۔‘