اسلام آباد: پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز ( پی اے یل) کے چیئرمین ڈاکٹر یوسف خوشک نے کہا کہ آئرن برادر چین کے ساتھ معاہدے کے تحت کم از کم 100 پاکستانی ادبی کتابوں کا چینی زبان میں ترجمہ کیا جائے گا۔گوادر پرو کے مطابق بین الاقوامی ‘عید ملن مشاعرہ (عید پرشعرا کی بیٹھک) سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ” امید زیست ایوارڈ ” کے تحت موصولہ اشعار جلد پبلش ہوں گے۔ امید ہے کہ یہ کتاب ایک ادبی دستاویز بن جائے گی۔ ملکی و غیر ملکی شعرا نے اپنی شاعری پیش کی۔



