بالی وڈ سپر اسٹار ہریتھک روشن کی بہن سنینا روشن نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد ہدایتکار راکیشن روشن نے ایک مسلمان لڑکے سے محبت کرنے پر ان پر تشدد کیا۔
رپورٹ کے مطابق سنینا نے بتایا کہ انہیں گزشتہ برس ایک مسلمان صحافی روحیل امین سے محبت ہوئی جس پر والد راکیش روشن مجھ پر غصہ ہوئے کیونکہ میں جس لڑکے کی محبت میں گرفتار ہوئی وہ مسلمان ہے۔
ہریتھک روشن کی بہن کا کہنا تھا کہ میرے والد نے مجھے تھپڑ مارا اور کہا کہ تمھیں پتہ ہے کہ جس سے تم پیار کرتی ہو وہ ایک دہشت گرد ہے۔
سنینا نے مزید بتایا کہ گزشتہ برس فیس بک کے ذریعے ہماری دوستی ہوئی لیکن ڈر کی وجہ سے روحیل کا فون نمبر بھی چھپا رکھا تھا، میں نہیں چاہتی تھی کہ والد اور بھائی کو اس کا پتا چلے۔
انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتی کہ ہماری شادی ہو گی یا نہیں لیکن اس وقت میں روحیل کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ریتھک روشن کی بہن سنینا روشن نے اپنے ہی بھائی کے خلاف ٹویٹ کرتے ہوئے پوری بالی ووڈ انڈسٹری کو دنگ کردیا تھا۔



