وزیر اعظم عمران خان سے ملنے والے ن لیگی اراکین اسمبلی کے نام سامنے آگئے۔
،جن اراکین اسمبلی نے عمران خان سے ملاقات کی ہے ان میں 15 ایم پی ایز اور 5ایم این ایز شامل ہیں۔
مسلم لیگ ن کے سابق رکن اسمبلی یونس انصاری نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کے ممبران اسمبلی نے میری قیادت میں عمران خان سے ملاقات کی ہے اورجلد ہی مسلم لیگ ن سندھ کے بڑے گروپ کی وزیر اعظم سے ملاقات کرائی جائے گی۔
یونس انصاری نے کہا کہ شہباز شریف نااہل سیاستدان ہیں، جنھیں اپنے گھر کی خبر نہیں جبکہ اقبال گوجر نے مجھےمسلم لیگ ن میں واپسی کی دعوت دی جو ٹھکرادی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان سے ملنے والوں میں یونس انصاری کے بھائی ایم پی اے اشرف انصاری شامل تھے، جبکہ وزیراعظم سے ملنے والوں میں مولانا غیاث الدین، جلیل احمد شرقپوری، ملک قاسم ہنجر شامل ہیں ۔
اس کے علاوہ عمران خان سے ملنے والوں میں لیگی اراکین میں اظہر چانڈیا اور چوہدری ارشد، نشاط ڈاہا اور فیصل نیازی شامل ہیں۔
دوسری طرف مو لانا غیاث الدین نے کہا کہ عمران خان سے میں اور جلیل شرقپوری اپنے حلقے کے مسائل کے بارے میں ملے تھے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے ضرور ملا ہوں مگر مسلم لیگ ن میں ہی ہوں۔


