پنجاب ، کم سے کم اجرت 17500 روپے کا نوٹیفکیشن جاری

رول 15کے تحت نوٹیفکیشن مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین پر بھی یکساں لاگو ہو گا۔

لاہور:پنجاب حکومت کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے بجٹ میں اعلان کردہ کم سے کم اجرت 17ہزار500 روپے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن نمبر NO۔SO(D-11)MW\2011(P-V)  آجر حضرات کم ازکم اجرت آرڈنینس 1961ء کے تحت حکومت کی مقرر کر دہ اجرت 17ہزار500 روپے یا اپنی مرضی کے مطابق اس سے زیا دہ اجرت دینے کے پابند ہیں ، نوٹیفکیشن کا اطلاق یکم جولائی سے ہی کیا گیا ہے ،ورکرز سے 26دن روزانہ 8گھنٹے کام کروانے کے عوض 17ہزار500 روپے اجرت مقرر ہو ئی ہے ۔ اس کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر کام کر نے والوں کیلئے 8گھنٹوں کی اجرت 673روپے 8پیسے مقرر کی گئی ہے ، رہائش کی سہولت فراہم کر نے پر آجر تنخواہ میں سے ماہانہ217روپے اور ٹرانسپورٹ کی سہولت دینے پر ماہانہ46روپے کی کٹوتی کر نے کا مجاز ہو گا۔ رول 15کے تحت نوٹیفکیشن مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین پر بھی یکساں لاگو ہو گا۔