بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ نے نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی عالمی کانفرنس کے انعقاد کیلئے مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت سائنس وٹیکنالوجی کے نئے دوراورصنعتی اصلاحات کا آغاز ہوگیا ہے،چین ماحول دوست، کم کاربن اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر نئی توانائی سے چلنی والی گاڑیوں کے حوالے سے سائنسی و تکنیکی ایجاد اورمتعلقہ شعبوں کی ترقی کی رفتار کو تیز کرے گا۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی عالمی کانفرنس کے انعقاد کیلئے مبارک باد کا پیغام بھیجا، نئی توانائی سے چلنی والی گاڑیوں کی عالمی کانفرنس 2019، 2 جولائی کو صوبہ ہائی نان کے قصبہ بوآ میں منعقد ہوئی۔ چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے اس کانفرنس کے انعقاد پر مبارک باد کا پیغام بھیجا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت سائنس وٹیکنالوجی کے نئے دوراورصنعتی اصلاحات کا آغاز ہوگیا ہے اوراس کے ساتھ ہی نئی توانائی سے چلنی والی گاڑیوں کی صنعت بھی تیز رفتارترقی کے مرحلے سے گزررہی ہے۔ جس سے نہ صرف مختلف ممالک کی معاشی ترقی میں نئی قوت حیات ڈالی جائے گی بلکہ اس طرح موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج کا مقابلہ کیا جائے گا اورعالمی حیاتیاتی ماحول کو بہتر بنایا جائے گا۔ شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ چین ماحول دوست، کم کاربن اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر نئی توانائی سے چلنی والی گاڑیوں کے حوالے سے سائنسی و تیکنیکی ایجاد اورمتعلقہ شعبوں کی ترقی کی رفتار کو تیز کرے گا۔ چین ایک صاف شفاف اور خوبصورت دنیا نیز بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کے لئے بھر پور کوشش کرے گا۔
Related Posts

شہریوں نے 40ہزار والے 180ارب روپے مالیت کے بانڈ کیش کروالیے
- Rizwan Malik
- اکتوبر 9, 2019
- 0
حکومت کی جانب سے پرائز بانڈ کی بندش کے اعلان کے بعد سرمایہ کاروں نے قومی خزانے سے اپنے بانڈز کی مد میں رقوم واپس […]

اسلام آبادہائی کورٹ :لاپتہ صحافی کے کیس میں شیریں مزاری اور سیکرٹری داخلہ طلب
- Rizwan Malik
- نومبر 29, 2021
- 0
اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتہ صحافی و بلاگر کے کیس میں وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری اور سیکرٹری داخلہ کو یکم دسمبر کو ذاتی […]

اس وقت دنیا میں کاروبار کرنے کے لیے چین سے بہتر کوئی جگہ نہیں،سمیر احمد
- Rizwan Malik
- جولائی 13, 2022
- 0
چینی باشندوں کا غیرملکیوں کے ساتھ خلوص اور دوستانہ برتاو اس کی ایک بڑی وجہ ہے28 ویں چائنہ لانژوتجارتی میلے میں شریک پاکستانی تاجر کاچین […]
