اسلام آباد:جولائی 2016کی ناکام بغاوت کے شہداء کی یاد منانے کیلئےترک سفارتخانے میں خصوصی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 15جولائی 2019ء کو ترک امبیسی میں ترکی کے سفیر احسان مصطفیٰ یورداکل نے دنیا بھر کے سفیروں، حکومت پاکستان کے اعلیٰ عہدیداروں وزرا، وزرائے مملکت اعلیٰ سول و عسکری عہدیداروں کو دعوت نامے بھیج دیئے ہیں۔15جولائی 2016 کو فتح اللہ گولن کی دہشتگرد تنظیمFETO نے حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے ٹینکوں جنگی طیاروں اور توپ خانے کو استعمال کیا مگر ترک عوام نے ترکی کیخلاف بغاوت کرنیوالےFETO اور انکے عسکری سہولت کاروں کی کوششیں 24گھنٹے میں ناکام بنادیں۔ ترک سفارتخانے کی تقریب میں یوم جمہوریت یوم قومی اتحاد بھی منایا جائیگا۔
Related Posts

بریگزٹ سے نکلنے کی صورت میں پاکستانیوں کے لئے برطانیہ میں ملازمتوں کے دروازے کھلنے کا امکان
- Rizwan Malik
- ستمبر 29, 2019
- 0
برطانیہ کے بریگزٹ سے نکلنے کی صورت میں پاکستانیوں کے لئے برطانیہ میں ملازمتوں کے دروازے کھلنے کا امکان ہے۔برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نفیس […]

غذا میں کن چیزوں کی کمی صحت کے لیے نقصان دہ ہے
- Rizwan Malik
- اکتوبر 15, 2020
- 0
متوازن غذا انسانی صحت اور جسم کے لئے از حد ضروری ہے ۔خاص طور پ بچوں اور بڑی عمر کے افراد کو اس حوالے […]

G14/1 میں راتوں رات خانہ بدوشوں کا ایک نیا شہر آباد ہوگیا،ہائوسنگ اتھارٹی کی مشکلات میں اضافہ
- Rizwan Malik
- نومبر 25, 2022
- 0
اہل علاقہ اور سیکٹرز کے الاٹیز سب کو اس اچانک آباد کاری کے پیچھے ملوث خفیہ ہاتھ کی تلاش اسلام آباد:فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی […]
