راولپنڈی:نعروں ، دعوئوں اور وعدوں پر برسر اقتدار آنیوالے نا اہل حکمرانوں نے عوام کومہنگائی ، بیروزگاری کے سونامی میں غرق کرکے عوام کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء محمد عامر صدیقی نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ22 سالہ جدوجہد سے برسراقتدار آنے کے دعویداروں نے ملک کو بند کرنے پارلیمنٹ ، پی ٹی وی اور پولیس سمیت اداروں پر حملہ کرنیوالوں کو آج اپنی جعلی اور نا اہل حکومت کیخلاف پر امن احتجاج بھی برداشت نہیں ہورہا ،کل تک جو کہتے تھے کہ جس دن 100 افراد میرے خلاف نکل آئے میں اس دن استعفیٰ دے کر منصب اقتدار سے الگ ہو جائوں گااور اپوزیشن کو کنٹینر اور کھانا پیش کرنے والے نے یوم سیاہ 25جولائی حزب اختلاف کے قائدین پر جھوٹے پرچے کٹوا کر آمرانہ ذہن کی عکاسی کی عامر صدیقی نے کہا کہ یکطرفہ احتساب کے نام پرمقبول قائدین کو جیلوں میں رکھ کرحکومتیں زیادہ دیر نہیں چل سکتیں۔انہوں نے کہا جھوٹے پرچے ، مقدمے ، دھمکیاں گرفتاریاںلائق مذمت ہیں۔
Related Posts

آزاد کشمیر: شاعر احمد فرہاد کی ضمانت منظور
- Rizwan Malik
- June 14, 2024
- 0
آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے دو لاکھ کے مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کی مظفر آباد:آزاد کشمیر کی ہائی کورٹ نے شاعر احمد […]
فورٹ عباس گاڑی سیکھنے کے چکرمیں نوجوان نے کئی لوگوں کو روند دیا
- Rizwan Malik
- October 12, 2017
- 0
یاسرآکاش چوہدری فورٹ عباس گاڑی سیکھنے کے چکرمیں نوجوان نے کئی لوگوں کو روند دیا شام 6بجے کے قریب تحصیل بازارفورٹ عباس میڈیکل سٹور میں […]

کامسٹیک چینی جامعات کو مسلم دنیا کے ساتھ جوڑ رہا ہے، پروفیسر چوہدری
- Rizwan Malik
- May 4, 2024
- 0
اسلام آباد: کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک، پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے کہا کہ کامسٹیک نے مسلم دنیا کو چین کی جامعات کے ساتھ جوڑنے کے […]
