سلام آباد(نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے نومنتخب صدر فرید کی اظہار تشکر کے لئے میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کی ممبر رفعت ناز کے گھر آمد ان کے ہمراہ ایم پی اے عابدہ راجہ۔سینیٹر سیمی ایزدی۔ یوسی چیئرمین لالہ خرم بختیار ۔ سینئر رہنما وائس پریزیڈنٹ لیبر ونگ نزہت طالب ۔پی ٹی آئی کونسلر ایڈووکیٹ آمنہ سمیت پی ٹی آئی کے متحرک کارکنان راشد اور مقصود شاہ نے خصوصی طور پر شرکت کیااس موقع پر پی ٹی آئ لائرز ونگ کی رہنما ایڈووکیٹ آمنہ پی ٹی آئی کی مشہور شاعرہ راحت نزیر ۔ پی ٹی آئی یوتھ کی رہنما بیرسٹرمدیحہ ظہیر ۔پی ٹی آئی کے متحرک کارکنان راشداور مقصود شاہ سمیت پی ٹی آئی کے اہم قائدین نے شرکت کی۔ ممبر میٹروپولیٹن کارپوریشن رفعت ناز نے اپنے خطاب میں تمام مہمانوں کا شکر ادا کیا اور پاکستان تحریک انصاف کو گراس روٹ لیول تک مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ پی آٹی آئی اسلام آباد کے صدر فرید نے رفعت ناز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ رفعت ناز پی ٹی آئی کا ایک اہم نام ہیں جنھوں نے دن رات کام کر کے اپنے حلقے کے عوام کے مسائل کوحل کیا ہم ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور مستقبل میں بھی اہم فیصلوں میں ان سے رہنمائی لیں گے۔ممبر پنجاب اسمبلی عابدہ راجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی منظم جماعت ہے جس میں خواتین کو بے حد عزت دی جاتی ہے رفعت ناز پارٹی کا سرمایہ ہیں ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ان کی رہنمائی سے پارٹی مزید مستحکم ہو رہی ہے جس پر میں مبارکباد پیش کرتی ہوں اور پی ٹی آئی کے نو منتخب صدر فرید سے امید رکھتی ہوں کہ پارٹی کو مزید مقبول بنانے کے لئے اپنی کاوشوں کو جاری رکھیں گے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئر مین یو سی 29 لالہ خرم بختیار نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کی زندگیوں کو بدلنےوالی جماعت ہے رفعت ناز نے بطور ممبر میٹروپولیٹن کارپوریشن اپنے حلقے کی بھرپور انداز میں نمائندگی کی ہے جس پر ہم ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ رفعت ناز پارٹی کے لئے اپنی خدمات کے سلسلے کو جاری رکھیں گے۔تقریب کے آخر میں تمام مہمانوں کے لئے پر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیااور رفعت ناز نے تمام مہمانوں کے ہمراہ کیک بھی کاٹا
Related Posts

سنتھیا رچی کو پہلا دھچکا ، پولیس نے کوئی ثبوت نہ ہونے پر رحمان ملک کے خلاف ان کی درخواست مسترد کر دی
- Rizwan Malik
- جون 20, 2020
- 0
اسلام آباد:پولیس نے عدم ثبوت کی بنا پر سابق وزیر داخلہ و رہنما پیپلز پارٹی رحمان ملک کے خلاف امریکی شہری سنتھیا رچی کی درخواست […]
پاکستان میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا،چوبیس گھنٹوں میں پینتیس جان سے گئے
- Rizwan Malik
- جولائی 10, 2021
- 0
کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 30 ویں نمبر پر […]
دو سال پہلے چیچہ وطنی اورساہیوال میں 250 عورتوں کو بھی زخمی کیا گیا تھا
- Rizwan Malik
- اکتوبر 5, 2017
- 0
چیچہ وطنی سے رضوان احمد ۔ ۔موٹرسائیکل سوار کی طرف سے تقریبا ایک درجن کے قریب عورتوں کو زخمی ہونے کے واقعات رونما ہوئے تھے […]
