
سعودی عرب میں پاکستانی ڈاکٹروں کی نوکریوں سے برطرفی کے معاملے پر وزیراعظم کے معاون خصوصی نے نوٹس لے لیا ہے۔
وزیراعظم کے معاون ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا پر چلنے والی خبروں کا نوٹس لے لیا جن میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی ڈاکٹروں کی نوکریاں ختم ہورہی ہیں۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے وزارت قومی صحت کو سعودی حکومت سے رابطے کی ہدایت کی ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ سعودی حکومت کے تعاون سے مکمل تحقیقات کی جائیں، حقائق سامنے آنے پر سعودی حکومت کے تعاون سے مسئلہ حل کیا جائے گا۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ مشکل کی گھڑی میں اوورسیز ڈاکٹرز کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات فراہمی کی ہدایت کی ہے۔



