
راولپنڈی:تعلیمی اداروں کو بلدیاتی نمائندوں کے ماتحت کرنے سمیت ریشنلائزیشن کے خلاف ضلع راولپنڈی کی تمام نمائندہ اساتذہ تنظیموں نے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا اس ضمن میں پنجاب ٹیچرز یونین، پنجاب اہجوکیٹرز ایسو سی ایشن، ایس ای ایس، انگلش ٹیچرز یونین کے عہدیدار ران کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں تنظیموں کے عہدیداران ڈاکٹر امتیاز عباسی، راجہ شاہد مبارک، قاضی عمران، داءود خان، ساجد اسماعیل، چوہدری ظفر اقبال، ملک کامران نواز، راجہ اورنگزیب، ابرار حسین شاہ، راجہ محمد اخلاق سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں مشترکہ فیصلہ کیا گیا کہ دونوں ایشوز کے خلاف پندرہ اور بائیس اگست راولپنڈی پریس کلب کے باہر، انتیس اگست کو لاہور پریس کلب کے باہر، اور وہی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جاے گا، انھوں نے مزید کہا ہے کہ انتیس اگست تک دونوں ایشوز پر ہمارے مطالبات نہ تسلیم کیے گیے تو سکولوں کہ تالہ بندی، دھرنا دینے سمیت دیگر آپشن پر غور کیا جاے گا، انھوں نے مزید کہا ہے کہ پنجاب کی تمام نمائندہ تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی کاوشیں رنگ لے آئی ہیں آئندہ اساتذہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد کی جاے گی امید ہے کہ دوران تحریک کوئی اساتذہ تنظیم اساتذہ کے خلاف کوئی قدم نہیں آٹھاے گی اور افسران کی آلہ کار نہیں بنے گی آخر میں کشمیر کی قانونی حیثیت کے خاتمے اور بھارتی بربریت کی بھرپور مذمت کی گئی اور مشکل وقت میں پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے اور لڑنے کا اعادہ کیا گیا۔
لیب اٹنڈنٹ ایسوسی ایشن کے نمایندے ندیم باری، خالد قریشی،اور شاہد سلیم بھی موجود تھے



