سمبڑیال نجی سکول میں مستقبل کے معماروں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جانے لگا،بچوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا،نجی سکول دانش پبلک سکول سمبڑیال کاٹیچر مبینہ طور پر طلبہ و طالبات کو اپنی حوس کانشانہ بنا تا ہے،انتظامیہ بااثر سکول مالکان کے خلاف کارووائی کرنے سے گریزاں، متاثرہ طالبعلم کا انکشاف
سمبڑیال میں واقع بڑانامور تعلیمی ادارہ دانش پبلک سکول کا بڑا سکینڈل منظر عا م پر آگیاجہاں پرطلبہ و طالبات کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جا نے لگا ۔سکول میں موجود کچھ ایسے اساتذہ بھی ہیں جو طلبہ و طالبات کو اپنی حوس کا نشانہ بنارہے ہیں ۔معصوم بچے اساتذہ کی مار کے خوف کی وجہ سے خاموشی سے یہ ظلم سہنے پر مجبور رہیں۔سکول مالکان نے معاملات کے علم میں ہونے کے باوجود چپ سادھ لی جس کی وجہ سے حوس کے پجاری بچوں کو اپنی حوس کا نشانہ بناتے ہیں۔بااثر سکول مالکان کے خلاف انتظامیہ بھی کاروائی کرنے سے گریزاں۔ان باتوں کا انکشاف جنسی زیادتی کا شکار ہونے والے طالبعلم (ارسلان) نے میڈیا پرآکر کیا۔ متاثرہ طالبعلم کا مزید کہنا ہے کہ میرا میڈیا پر آنے کا مقصد اپنے ساتھ ہوئی زیادتی کا بدلہ نہیں بلکہ دوسرے طالبعلموں کو حوس کے پجاریوں کا شکار ہونے سے بچانا ہے جو نہ صرف بچوں کی عزت کے ساتھ کھیلتے ہیں بلکہ انکا مستقبل بھی تباہ کرکے رکھ دیتے ہیں ۔میری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ اس طرح کے تعلیمی اداروں کو نہ صرف بند کیا جائے بلکہ ایسے درندہ صفت لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔میرے جیسے طالبعلم جو ایسے لوگوں کا شکار ہوتے ہیں وہ خاموش نہ بیٹھیں بلکہ ایسے عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ پھر سے کوئی معصوم طالبعلم ان درندوں کا شکار نہ ہو۔



