پتوکی ….میونسپل کمیٹی پتوکی کے چیرمین عمران شاہد بٹ نے کہا کہ عوام کی خدمت اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔عوامی مسائل کے حل کیلئے حکمت عملی تشکیل دے دی گئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمیٹی پتوکی چیرمین آفس میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وہ شہر کے مسائل سے پوری طر ح باخبر ہیں اور انہیں حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے انہوں نے کہا کہ شہر میں نکاسی آب اور فراہمی آب کے نظا م کو بہتر بنانے کیلئے بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں میڈیا ہماری رہنمائی کرے ان کی مثبت او ر تعمیری تجاویز کی روشنی میں ترقیاتی منصوبوں کو شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کا نظام مزید بہتربنانے کیلئے ایک مزید نیا ٹریکٹر خرید لیا گیا ہے ۔جب کہ دیگر مسائل پر پوری نظر ہے انشاء اللہ عوام رابطہ مہم کے دوران عوام سے جو وعدے کئے تھے انہیں پورا کیا جائے گا اس موقع پر پریس کلب پتوکی کے صدر تنویر اسلم خاں، چیرمین چوہدری محمد افضل جٹ، جنرل سیکرٹری شیخ احسن سلیم، چوہدری محمد یوسف، حاجی آصف سعید، فاروق علی سندھو،میاں جاوید اقبال، ملک محمد سلیم، شیخ آصف سعید، او ر دیگر بھی موجود تھے۔
Related Posts

دبئی کے کرکٹر نے تاریخ رقم کر دی
- Rizwan Malik
- May 13, 2024
- 0
محمد وسیم نے آئی سی سی پلئیرز آف منتھ کا اعزاز حاصل کر لیا، اعزاز حاصل کرنے والے پہلے اماراتی کھلاڑی خواتین کھلاڑیوں میں یہ […]

پنجاب کلین ائر پروگرام،IMF تیس کروڑ ڈالر دے گا
- Rizwan Malik
- April 1, 2025
- 0
پنجاب کلین ایئر پروگرام اسموگ کو کم کرنے کا ایک منصوبہ ہے پروگرام کے تحت آلودگی میںکمی سے سانس اور دل کی بیماریوں میں کمی […]

معاشرتی تنہائی اختیار کریں،ماہرہ خان نے مداحوں کو کرونا سے محفوظ رہنے کا نسخہ بتادیا
- Rizwan Malik
- March 18, 2020
- 0
معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کورونا وائرس کے پھیلا ئو کے خدشے کے پیش نظر مشورہ دیا ہے کہ دوسروں سے ملنے جلنے سے گریز […]
