عزیز بھٹی ٹائون ,ڈینگی ٹیم پر تشدد،

⁠⁠⁠لاہور
عامر اقبال بٹ
عزیز بھٹی ٹائون یونین کونسل 57 المدینہ کالونی میں ڈینگی سرویلینس ٹیم پر بدترین تشدد،ڈینگی کی خاتون ملازمین(فرزانہ اور فہمیدہ) سے چھیڑچھاڑ، فحش حرکات اور بدتمیزی، مرد ملازمین کے سر پھاڑ دئے گئے۔حافظ رحمان اور نوید نامی ملازمین کے سروں پر اینٹیں ماری گئیں۔یونین کونسل 57 میں المدینہ کالونی گلی نمبر 1 کے رہائشی محمد آصف اور محمد کاشف کی نے پہلے ڈینگی سرویلینس کی ٹیم کو لاروا چیک کروانے سے انکار کیا اور خواتین ملازمین کے ساتھ فحش گفتگو اور چھیڑ چھاڑ شروع کر دی۔ مرد ملازمین نے منع کیا تو اینٹیں مار کر سر پھاڑ دئے گئے۔رینجرز کی مداخلت پر محمد آصف اور محمد قاسم نامی ملزمان کو تھانہ غازی آباد پولیس نے گرفتار کرلیا۔ملازمین کو میڈیکل کے لئے سروسز ہسپتال بھجوا دیا گیا۔یونائیٹڈ ہیلتھ فیڈریشن کی جانب سے مذکورہ واقعہ کی سخت مذمت,
ڈینگی ملازمین کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔صوبائی دارالحکومت میں بھی جس کا دل چاہتا ھے کبھی پولیو ٹیمز اور کبھی ڈینگی ملازمین پر تشدد شروع کر دیتا ھے۔محکمہ کی مدعیت میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔تا حال ایف آئی آر کا اندراج نہ ہو سکا، بااثر افراد ملزمان کو چھڑوانے کے لئے ہاتھ پائوں مارنے لگے۔