چین نے امریکہ کو پچھاڑ دیا، 129 کمپنیوں نے دنیا کی 500 بہترین کمپنیوں میں جگہ بنالی،امریکہ 121 کے ساتھ دوسرے نمبر پر

Image result for USA China flag pic

اسلام آباد:چین کی 129کمپنیوں نے فارچون گلوبل 500فہرست میں جگہ بنا لی۔ دنیا کی کامیاب ترین کمپنیوں کی جاری کردہ فہرست میں چینی کمپنیوں نے امریکی کمپنیوں کو پچھاڑتے ہوئے فارچون گلوبل 500میں جگہ بنا لی۔رواں سال چین کی129جبکہ امریکہ کی 121کمپنیوں نے فہرست میں جگہ بنائی ہے۔چینی کمپنیوں میں سائنو پیک،چائنہ نیشنل پٹرولیم اور اسٹیٹ گرڈ نے دنیا کی 10بہترین کمپنیوں میں جگہ بنائی۔چین کی ٹیک کمپنی شیاؤمی نے اپنے لانچ ہونے کے بعدمختصر وقت میں فارچون گلوبل500فہرست میں جگہ بنا کر بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔