چیچہ وطنی ، قومی شاہراہ پر حادثہ 2افراد ٹرک کے نیچے آکر جاں بحق

چیچہ وطنی…رضوان احمد
چیچہ وطنی قومی شاہراہ اڈا دادفتیانہ کے قریب رکشہ اور موٹر سائیکل میں ٹکر ۔ 2 افراد ٹرک کے نیچے آکر کچلے گئے بحق ۔ 6سالہ بچی اور اس کا باپ شدید زخمی۔
غلہ منڈی ساہیوال کا رہائشی محمد سرور، اس کی بیوی رخسانہ بی بی ، سسر محمداسحاق اور 6سالہ بیٹی غلام عائشہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر بوریوالہ جارہے تھے کہ جی ٹی روڈ اڈا دادفتیانہ کے قریب مو ٹرسائیکل سے ٹکرانے کے بعد ٹرک کے نیچے آکر کچلے گئے ۔ زخمی محمد سرور کی بیوی اور اس کا سسر ٹرک کے نیچے آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ اس کی 6سالہ بیٹی اور وہ خود شدید زخمی ہوگیا ۔ ریسکیو 1122نے فوری طور زخمی کو طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں شفٹ کردیا جبکہ جاں بحق ہونیوالے دونوں افراد کی نعشیں بھی ہسپتال پہنچا دی گئیں ۔
آج چیچہ وطنی جی روڈ پر یہ دوسرا حادثہ پیش آیا ۔ دونوں حادثات میں 4 افراد اپنی جان کی بازی ہارچکے ہیں۔