
نامور بالی ووڈ اداکارہ اوربھارتی سیاسی جماعت کانگریس کی رکن اداکارہ ارمیلا ماٹونڈ کر کو کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے پر بھارتیوں نے غدار قرار دے دیا۔ ارمیلا ماٹونڈ کر نے دوروز قبل مقبوضہ کشمیر میں ہفتوں سے جاری کرفیو اورلاک ڈاؤن کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں بھی کہا تھا کہ حکومت مقبوضہ جموں کشمیر میں سب کچھ اچھا ہے دکھانے کی بھرپور کوشش کررہی ہے لیکن آرٹیکل 370 کی منسوخی کے ساتھ کشمیر کے بہتر مستقبل کی باتیں، مقامی افراد اور کشمیری قیادت پر تشدد کب ختم ہوگا؟۔ارمیلا کے اس ٹوئٹ نے بھارتی صارفین کو آگ بگولہ کردیا اور وہ اداکارہ پر چڑھ دوڑے ۔ ویبھو نامی صارف نے ارمیلا کو غدار قرار دیتے ہوئے کہا ارمیلا تمہیں شرم آنی چاہئیے ۔ افسوس ہوتا ہے کہ تم جیسے لوگ ہمارے ملک میں موجود ہیں جو مقبولیت حاصل کرنے کے لیے کچھ بھی کہتے ہیں۔



