پاکستان بھارت کے درمیان کسی تیسرے ملک میں مذاکرات کی تجویز

Image result for imran modi  pic
مسئلہ کشمیرپرپاکستان اوربھارت کے مابین کسی تیسرے ملک کی میزبانی میں مذاکرات کی تجویزسامنے آگئی،ایک خلیجی ملک نے مذاکرات کیلئے میزبانی پرآمادگی کا اظہارکیا ہے ، خلیجی ممالک نے ابتدائی رابطوں کی بحالی کیلئے کوششیں تیز کردیں۔ دورہ کراچی میں حکومت کی ایک معتبر شخصیت نے اس بات کا انکشاف کیا کہ مسئلہ کشمیر کے شملہ معاہدے کے تحت حل کیلئے کسی تیسرے ملک میں مذاکرات کی تجویزیورپی اوربعض خلیجی ممالک نے دی ہے جبکہ بعض خلیجی ممالک نے اس تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اوربھارت کوپہلے مرحلے میں مذاکرات کی میز پر بٹھانے کی ضرورت پرزوردیا ہے ۔ بھارت نے کشیدگی کم کرنے کے لیے دوست ممالک کی تجاویزپرپاکستان سے سفارتی روابط کی بحالی اوراس سے قبل کسی تیسرے ملک میں بات چیت پرآمادگی ظاہرکی ہے تاہم پاکستان کی جانب سے ستمبرمیں وزیراعظم کے دورہ امریکہ اورجنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد جوابی لائحہ عمل سے آگاہ کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں دوست ممالک ٹریک ٹوڈپلومیسی کی بحالی کیلئے متحرک ہیں اورپاکستان سے خصوصی اہلچی کے تقررکااصرارکیا ہے ۔ٹریک ٹو ڈپلومیسی کے تحت مذاکرات کیلئے حریت کانفرنس کے نامزد نمائندوں کوشامل کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے ۔