پاکستان کا کشمیر پر عالمی سفارتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ

Image result for kashmir flag pic

وزیر اعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر انٹرنیشنل ڈپلومیٹک کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں یورپی پارلیمنٹ کے کشمیر کاز کے متحرک ارکان ، کشمیر کی صورت حال پر عالمی ماہرین اور سفراء کو مدعو کیا جائے گا اور ان سے مسئلہ کشمیر کے لئے قانونی تجاویز مانگی جائیں گی ۔  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے پہلے اسلام آباد یا آزاد کشمیر میں مسئلہ کشمیر پر انٹرنیشنل ڈپلومیٹک کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان میں موجودہ سفارتکاروں ، برطانوی، یورپی پارلیمنٹ کے کشمیر کاز سے متعلق متحرک ارکان سمیت قانونی ماہرین کو مدعو کیا جائے گا اور ان کے سامنے کشمیر کی صورت حال رکھی جائے گی اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے قانونی تجاویز مانگی جائیں گی۔ کانفرنس کا انعقاد وزارت قانون کرے گی اور اس حوالے سے سیکرٹری وزارت قانون کو کانفرنس کے انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ، اختتامی سیشن سے وزیراعظم خطاب کرینگے ۔وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر کے معاملے پر عالمی کانفرنس بلانے پرغور کر رہے ہیں، کانفرنس میں قانون، بین الاقوامی امور کے عالمی ماہرین اور سفراء کو مدعو کیا جائے گا، ابھی یہ فیصلہ ہونا ہے کہ کانفرنس کا انعقاد آزاد کشمیر یا اسلام آباد میں۔فروغ نسیم نے کہا کانفرنس میں کشمیر کی اصل صورتحال عالمی ماہرین کے سامنے رکھی جائے گی، ماہرین سے مسئلہ کے حل کیلئے قانونی تجاویز بھی مانگی جائیں گی۔