اسلام آباد میں گیس اور پیٹرول کی غیرقانونی دکانیں سیل

اسلام آباد میں غیر قانونی طور پر گیس اور پیٹرول فروخت کرنے والی دکانیں سیل کردی گئی ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر شالیمار سدرا انور نے غیر قانونی آئل ایجینسیز کیخلاف کاروائی کی۔ اس دوران گیس اور پٹرول غیر قانونی طور پر فروخت کرنے والی 2 دکانوں کو سیل کردیا گیا۔

ان ایجنسیز کیخلاف کاروائیاں سیکٹر جی الیون میرا بادیہ میں کی گئیں جس کے دوران غیر معیاری آئل اور گیس سلنڈر ضبط کرلیئے گئے۔

اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر نے ایف 10 میں بھی بازار کا دورہ کیا اور وہاں موجود دکانوں کی چیکنگ بھی کی۔