
بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں گاڑی میں نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے اے این پی کے رہنما عبدالرزاق اور ان کا بھائی جاں بحق ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنرعبدالسلام اچکزئی کے مطابق بم دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، دھماکا خیزمواد گاڑی میں نصب کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
سیکرٹری اطلاعات اے این پی نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے میں اے این پی کے رہنما عبدالرزاق اور ان کا بھائی جاں بحق ہوگئے ہیں



