ٹی ایل اے کے تمام ملازمین کو کنفرم کرنے کا اعلان

ٹی ایل اے کے تمام ملازمین کو کنفرم کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ گزشتہ کیبنٹ میٹنگ میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ہمیں یہ اختیار دیاہے کہ ریلوے اپنے ٹی ایل اے ملازمین کا فیصلہ کرے لہٰذا ٹی ایل اے کے تمام ملازمین کو کنفرم کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں ریلوے افسران کو ہدایت کردی ہے کہ وہ اگلے مہینے کی پہلی تاریخ تک یہ سارا پراسس مکمل کریں۔ہم نے اس میں ایک آدمی بھی بھرتی نہیں کیا یہ تمام پچھلے دور کی بھرتی ہے۔ کیونکہ آٹھ سے دس سال ان کی سروس ہوگئی ہے اٴْن کی عمر گزر رہی ہے کسی محکمے میں اتنے سال گزارنے کے بعد ملازمت نہیں ملتی۔ ریلوے ہیڈکوارٹرز میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ نئی ریکروٹمنٹ کا ہمیں بہت بڑا مسئلہ ہے انڈرمیٹرک آسامیوں کے لیے بی اے ، ایم اے اور ایم بی اے لوگ اپلائی کررہے ہیں لیکن کیبنٹ کا فیصلہ ہے کہ ان کا بیلٹ کردیں۔

ہم اپنے لیے کوئی مسئلہ نہیں پیداکرنا چاہتے ہم نے وہاں درخواست دی ہے کہ دوسری آسامیوں کا بھی اسی ماہ کے اندر اندر بیلٹ ہوجائے گا اور یہ بیلٹ ایک بڑا سینئر آفیسر کرے گا۔ ریلوے کی ساتوں ڈویڑنوں میں اسی مہینے میں بیلٹ کردیاجائے گا کیونکہ ہماری سیاست پر اس کا بہت بٴْرا اثر پڑا ہے۔ چار پانچ ہزار آسامیوں کے لیے 10 سے 12 لاکھ لوگوں نے اپلائی کیاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے کے پسنجر ٹرینوں کے ڈرائیوروںکو مہینے میں ایک الائونس آٹھ ہزار ملتا تھاوہ اس مہینے کی پہلی تاریخ سے بڑھا کر 10 ہزار کردیاگیاہے۔ چھ ستمبر کو بہاولپور ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کریں گے اور 6 ستمبر کے دن ہی لاہور سے کراچی کے درمیان چلنے والی جناح ایکسپریس کا کرایہ 500 روپے کم کردیاجائے گا۔ پہلے یہ کرایہ 6500 روپے وصول کیاجاتا تھاجو 6 ستمبر سے 6ہزار روپے ہوجائیگا۔لاہور کراچی کے لیے دو ، دو ٹرینوں کے ریک سٹیڈ بائی رکھیں گے جو ٹرین لیٹ ہوگی اس کی جگہ دوسری ٹرین چلادیں گے تاکہ مسافروں کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کے لیے ہمارے ریکس تیار ہوں گے۔ کراچی میں ہمیں بارشوں نے بہت نقصان پہنچایاہے۔ کراچی میں ہونے والی بارشوں نے ہمارے سگنل سسٹم کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ان بارشوں کی وجہ سے پسنجر سیکٹر کی نسبت ہمارا فریٹ سیکٹرزیادہ متاثرہوا ہے۔آنے والے 10دن کے اندر ہم اپنے فریٹ سیکٹر کو بہتر کریں گے۔ کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کشمیرکی جدوجہدِ آزادی کے خصوصی سلوگن ٹرینوں پر آویزاں کریں گے۔ میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتاہوں۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ میں نے ایم ڈی اسٹیشنز شاہ رخ افشار کو ہدایت جاری کی ہے کہ ڈی جی خان اور راجن پور کے اسٹیشنوں کی رینویشن میں جو کمی رہ گئی ہے اس کو مکمل کیاجائے۔انہوںنے کہا کہ 7 ستمبر کو راجن پور اور ڈی جی خان ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کریں گے۔ ننکانہ صاحب کے لیے ہم نے سٹرک کی جگہ دے دی ہے جس دنوزیراعظم پاکستان عمران خان سٹرک کا افتتاح کریں گے اٴْسی دن ننکانہ صاحب ریلوے اسٹیشن کا بھی افتتاح ہوگا۔ انہوں نے کہا کہپیسہ ہمارے پیسہ ہے نہیں اور ہم تھوک سے پکوڑے تل رہے ہیں،ٹرین پر فائرنگ کی گئی، کسی کی میرے سے دشمنی ہوسکتی ہے،مسافر ٹرینوں میں مزید اضافہ نہیں ہوگا، اب فریٹ ٹرینیں چلیں گی،عمران خان این آر او کبھی نہیں کرے گا.پیپلزپارٹی کے چند لوگ ہمیں پیمنٹ کرنے کو تیار ہیں،نواز شریف کے لوگوں کو بھی پیمنٹ دینے کے لیے فیصلہ کرنا چاہیے۔اگر تھوڑے بہت پیسے دے دیں تو کچھ ہوسکتا ہے،مرکز میں ن لیگ 2 بننے جارہی ہے، شہباز شریف میری پارٹی کا بندا ہے،انڈیا چاہتا ہے میں مر جاوں، انکے چینل ایک ہی خبر چلا رہے ہیں ،پاکستان کی قوم اور فوج کشمیر کے خلاف کچھ بھی کرنے کے لیے تیار ہے،اگر بھارت آزاد کشمیر یا لاہور کی طرف بڑھے تو ہم نے سمارٹ بمب رکھے ہوئے ہیں۔آپ ہماری طرف آئین، ہمارے پاس ہر طرح کا مصالحہ ہے،جس دن میں مروں گا اس دن بھارت کفن اٹھا کر چیک کرے گا،محرم کے بعد بھمبر، تتاپانی سب جگہ جارہا ہوں،عمران خان وہی بات کہہ رہا جو ایک حکمران کو کرنا چاہیے۔چیف آف آرمی سٹاف کو کہا کہ پنچ راولہ بس کیوں کھولی ہے،انہوں نے کہا کہ وہاں ہمارے 65 پاکستانی تھے، انکو لانا ضروری تھا۔سمجھوتہ اور تھر میں منشیات کا کام ہوتا تھا،شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم نے کابینہ کی پچھلی میٹنگ میں ریلوے کے ٹی ایل اے ملازمین کو مستقل کرنے پر فیصلے کا اختیار دیا۔آج ہم تمام ٹی ایل اے ملازمیں کو مستقل کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔تمام خالی سیٹوں پر بیلٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،12 لاکھ سے زیادہ لوگ ہیں اور پانچ ہزار نوکریاں میں یں،6 ستمبر کو ہم بہاولپور سٹیشن کا افتتاح کریں گے،جناحایکسپریس پر بھی 500 روپے کرایہ کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،محرم کے بعد جو ہفتہ ہوگا ہم آٹھ ٹرینوں کا بلاک بنائیں گے،کراچی کی بارش نے فریٹ اور ٹرینوں کو متاثر کیا ہے،کشمیر کی جدوجہد آزادی کے سلوگن ٹرینوں پر لگانے کا فیصلہ کیا ہے،7 تاریخ کو راجن پور اور ڈی جی خان سٹیشن کا افتتاح کریں گے،وزیراعظم جس دن گروبابانانک کی سڑک کا افتتاح کریں گے، اس دن ننکانہ اسٹیشن کا افتتاح کریں گے۔لاہور میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا بھی افتتاح ہوگا۔