مظفر گڑھ خواتین سے ناجائز تعلقات رکھنے والا پولیس اہلکار اہل محلہ کی کوششوں سے گرفتار،

مظفر گڑھ: پولیس اہلکار کے خاتون سے مبینہ طور پر ناجائز تعلقات کے الزام میں علاقہ مکینوں نے اہلکار اور خواتین کو کمرے میں بند کردیا جنہیں بعد میں پولیس نے حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے ترکی کالونی میں اے ایس آئی پر خاتون سے مبینہ طور پرناجائز تعلقات کے الزام میں علاقہ مکینوں نے اہلکار اور تین خواتین کو 2 گھنٹے تک گھر میں بند کردیا۔

پولیس نے اطلاع ملنے پر اے ایس آئی اور تینوں خواتین کو حراست میں لے لیا۔

خواتین کے اہلخانہ نے الزام لگایاکہ اے ایس آئی کے ان کی خاندان کی شادی شدہ خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جب کہ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ اہلکار اور تین خواتین کو پکڑے جانے پر کوارٹر کو تالا لگایا۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہےکہ اے ایس آئی غیرقانونی کام میں ملوث ہوا تو کارروائی کی جائے گی۔