امارات، پرتگال اور اٹلی میں‌ نادرا کے جعلی دفاتر

ان دفاتر کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہےشہری ہوشیار رہیں

اسلام آباد : نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے بیرون ممالک میں مقیم پاکستان کیلیے اہم پیغام جاری کر دیا ہے. نادرا نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، اٹلی اور پرتگال میں مقیم پاکستانیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ نادرا اور پاسپورٹ سے متعلق خدمات فراہم کرنے والے درج ذیل غیر مجاز ایجنٹس اور اداروں سے ہوشیار رہیں اور ان کے ساتھ کسی لین دین نہ کریں:
پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ غیر قانونی ادارے اور ایجنٹ نہ صرف شہریوں سے زائد فیسیں وصول کر رہے ہیں بلکہ شناختی معلومات کی چوری میں بھی ملوث ہو سکتے ہیں، نادرا کی جانب سے ان عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔