شاہد خاقان عباسی کے ہرنیا کا آپریشن

Image result for shahid khakhan pic"

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا شفائ انٹرنیشنل میں ہرنیا کا کامیاب آپریشن ہوا ہے انہیں ابھی سات دن تک مزید ہسپتال میں رہنا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے شاہد خاقان عباسی کے اسپتال میں مزید قیام سے متعلق حکومت کو آگاہ کر دیا تھا۔

سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کو گزشتہ 4 سال سے ہرنیا کی تکلیف تھی، انہیں 4 نومبر کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

شاہد خاقان عباسی کا بلڈ پریشر زیادہ ہونے کی وجہ سے 4 نومبر کو آپریشن مؤخر کر دیا گیا تھا، جس کے بعد ڈاکٹروں نے آپریشن کے لیے آج کی تاریخ دی تھی۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ نون کے سینئر نائب صدر، سابق وزیرِ اعظم و وزیرِ پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں 18 جولائی کو گرفتار کیا تھا۔

نیب کی درخواست پر احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں 19 نومبر تک توسیع کر رکھی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے 28 اکتوبر کو احتساب عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ میڈیکل بورڈ نے میری سرجری تجویز کی ہے لہٰذا عدالت مجھے شفا انٹرنیشنل اسپتال سے اپنے خرچ پر علاج کرانے کی اجازت دے۔

اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے عدالت سے یہ استدعا بھی کی تھی کہ ان کا کیس میڈیا پر براہِ راست دکھایا جائے تاکہ پورا ملک دیکھ سکے کہ منتخب نمائندے کتنے کرپٹ ہیں۔