کشمیر کے مسئلے پر  دوستوں اور دشمنوں کا پتہ چل گیا۔ خواجہ محمد آصف

Image result for khawaja asif pic

 ۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں جو کچھ کیا وہ مغربی طاقتوں کو اعتماد میں لے کر کیا۔

تاہم اس سے ہمیں کشمیر کے مسئلے پر  دوستوں اور دشمنوں کا پتہ چل گیا

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پچھلے باہتر سالوں میں اس مسئلے پر اتنی آگاہی نہیں ہوئی جتنی پچھلے 2 ،3 ماہ کے دوران ہوگئی ہے۔

سابق وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے میڈیا کا کردار اہمیت رکھتا ہے، اس کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی آواز اٹھانے کی ضرورت ہے، ہندوستان میں بھی کشمیریوں کےحق میں آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر جنگ مسلط ہوئی تو بھر پور جواب دیں، ہمیں یہ جنگ خود لڑنی ہے اپنی حفاظت خود کرنی ہے۔