فانل میں اسلام آباد کو شکست، فیصل آباد نے تیسری پوزیشن حاصل کی، روسی ڈپلومیٹ نے انعامات تقسیم کئے

اسلام آباد:انٹر ڈویژن نیشنل باسکٹ بال چیمپین شپ گریڈ ون کے فیصلہ کن معرکہ میں لاہور ڈویژن نے اسلام آباد کو شکست دیکر ایونٹ کا چیمپین ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جانیوالی پانچ روزہ چیمپین شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی روسی سفارخانہ کے ملٹری اتاشی کرنل سرگے تیورن اوروزارت بین الصوبای رابطہ کے جوانٹ سیکرٹری فیاض الحق تھے جبکہ اختتامی تقریب میں پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر بریگیڈر (ر) افتخار منصور، سیکرٹری جنرل خالد بشیر، فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز بٹ، سیکرٹری جنرل اوج ظہور، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈاریکٹر جنرل سعید اختر، امتیاز رفیع بٹ صدر راولپنڈی بسکٹ بال ایسوسیشن اور محمد اعظم ڈار سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھی۔ چ
یمپین شپ کے فانل میں لاہور نے شاندار کھیل کی بدولت اسلام آباد کو59کے مقابلے میں 100پوانٹس سے شکست دی۔ لاہور کی طرف سے صفیع اللہ نے 21اور تیمور مہدی نے 14پوانٹس سکور کے جبکہ اسلام آبادکے اشراب بٹ 25پوانٹس کیساتھ نمایاں رہے۔تیسری پوزیشن کے میچ میں فیصل آباد نے پشاورڈویژن کو 43-55 پوانٹس سے شکست دی۔ فیصل آباد کی طرف سے فہیم ستار 18اور حنان طارق نے 17پوانٹس سکور کے ۔ فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی پانچ روزہ چیمپین شپ میں ملک کے ٹاپ آٹھ ڈویژن کراچی، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، فیصل آباد،اسلام آباد،لاہور، گوجرانوالہ نے حصہ لیا۔اس موقع پر باسکٹ بال کھیل کیلے شاندار خدمات سر انجام دینے پر دین محمد، میجر (ر) اسد پرویز، پروفیسر سراج الحق، ریاض ملک، مودود جعفری، محمد یعقوب کو لاف ٹام ایچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

