لائن اف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ. صوبیدار سمیت 3 شہید

بھارتی فوج نے  ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے  ایک بار پھر رخ چکری راولا کوٹ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا ، بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کے صوبیدار  سمیت 3شہری شہید ہوگئے۔

بھارتی فوج نے بھاری ہتھیاروں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، نشانہ بننے والے شہریوں کے انخلا میں مدد دینے والی آرمی پٹرول ٹیم پر بھی بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے نائب صوبیدار ندیم شہیدہوگیا ، جبکہ 3 جوان اور ایک شہری زخمی ہوا ہے۔

آئی ایس پی آرنے بتایا کہ پاک فوج کے جوانوں نے شہری آبادی کو نشانہ بنانے والی بھارتی چوکیوں کو بھرپور جواب دیا، جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کے جانی نقصانات کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔