جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر حلقہ خواتین کے زیر اہتمام کشمیر کانفرنس

اسلام آباد: جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر حلقہ خواتین کے زیر اہتمام مرکز جماعت اسلامی اسلام آبادمیں کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آمنہ قاسیم ،پروفیسر فریال عنبرین نے مشترکہ طور پر کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خواتین 70دنوں سے اپنے گھروں میں محصور عالمی امن کے ٹھیکیداروں کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر خاموشی کا روزہ توڑنا ہو گا

ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر کو کھلی جیل میں تبدیل کر کے 41لاکھ خواتین اور بچیوں کو قید کر کے رکھا ہے جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ،مقبوضہ کشمیر کی مائیں بہنیں اور بیٹیاں تاریخ کے بڑے المیے سے گزررہی ،

آزادکشمیر بھر سے 16اکتوبر کو خواتین اسلام آباد میں حکمرانوں کے ضمیر کو جگانے کے لیے آزادی کشمیر خواتین مارچ کریں گی ،انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی تاریخ کا المیہ رونما ہو چکا بچے دودھ کے لیے ترس رہے ہیں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کی خاموشی ہندوستان کو مزید شہ دے رہی ہے اہل پاکستان کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی مدد سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کریں ،

انہوں نے کہاکہ ہزاروں خواتین آزادی کشمیر مارچ میں شریک ہو کر مقبوضہ کشمیر کی خواتین سے اظہار یکجہتی کریں گی،کانفرنس میں راولپنڈی ،اسلام آباد میں مقیم کشمیری خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی

کانفرنس میں بڑی تعداد میں خواتین کو شریک کرانے کے لیے اہداف طے کیے اس موقع پر آمنہ قاسم نے کہاکہ خواتین نے ہر تحریک میں مردوں کے شانہ بشانہ کردار ادا کیا ہے

مقبوضہ کشمیر کی مائیں بہنیں اور بیٹیاں آزادی کے لیے ہرطرح کی قربانی دے کر یہ ثابت کر چکی ہیں وہ حضرت ام عمارہ  کی سیرت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عملی طور پر جدوجہد کریں گی