
اسلام آباد: چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے، تمام بڑے منصوبوں کی تکمیل کے لئے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لائی جائے گی۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق سی پیک کے تحت صنعتی ترقی پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے جس کا محور پاکستان میں چینی صنعت کی منتقلی ہے۔ صنعتی شعبے میں تعاون پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔ حکومت خصوصاً مغربی حصوں میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے پرعزم ہے، تعلیم، صحت اور زرعی شعبوں کو بہتر بنایا جائے گا۔ بنیادی ڈھانچے کا شعبہ ریل نیٹ ورک اور گوادر بندرگاہ سمیت ساحلی علاقوں کی ترقی کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔


