اساتذہ قوم کے معمار، ملک کی تعلیمی،سماجی و معاشی ترقی کے لیے اپنا فعال کردار ادا کریں، ملک ابرار حسین

قوم کے مستقبل کی آبیاری کے لیے اپنی توانائیوں کا بہتر استعمال جبکہ شرح خواندگی میں اضافہ کے لیے مشنری جزبہ سے کام کریں ٹیچرکنونشن کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ابرار حسین نے کہاہے کہ استاد قوم کا معمار ہے، والدین اپنے بچوں چیسی قیمتی متاع کو استاد کے حوالے کرتے ہیں کیونکہ وہ اسے سب سے قابل اعتماد فرد سمجھتے ہیں اساتذہ کو چاہیے کہ ملک کی تعلیمی،سماجی و معاشی ترقی کے لیے اپنا فعال کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیچرز کنونشن کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ملک ابرار حسیننے کہا کہ اساتذہ ملک و قوم کے مستقبل کی آبیاری کے لیے اپنی توانائیاں بھرپور استعمال کریں اور ایک مشنری جزبہ کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو سامنے لاتے ہوئے پاکستان کی شرح خواندگی میں بہتری لانے کے لیے کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا اساتذہ پیغمبری پیشہ سے منسلک ہیں اس لیے اپنے پیشے کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کریں جبکہ قوم کے بچوں اور ملک کے روشن مستقبل کے لیے ہمیشہ مصروف عمل رہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ اساتذہ معاشرے کے سب سے اہم افراد ہوتے ہیں والدین اپنے بچوں کو ان کے حوالے کرتے ہیں کیونکہ والدین کو اساتذہ پر اعتماد ہوتاہے۔اساتذہ کو چاہیے کہ ملک کی تعلیمی،سماجی و معاشی ترقی کے لیے اپنا فعال کردار ادا کریں اور جو اس ملک وقوم نے انہیں دیاہے اس کا بہتر متبادل پیش کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔