پشاور؛ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے طالبعلم نے انوکھا سوال کیا کہ وزیر اعلیٰ صاحب آپ نے میٹرک میں کتنے نمبر لئے تھے ،وزیر اعلیٰ پریشان ہو کر کہا کہ ماضی کی باتیں بھول گیا ہوں ،ویسے ابا مجھے ڈاکٹر بنانا چاہتے تھے ۔ پشاور میں طلباء کی تقریب سے خطاب کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان طلباء سے ملاقات کر رہے تھے کہ ان سے ایک طالبعلم نے سوال کیا کہ آپ ہمارے وزیر اعلیٰ ہیں اور صوبے کے سب سے بڑے عہدے پر بھی ہیں آپ نے میٹرک میں کتنے نمبر لئے تھے ، اس سوال پر وزیر اعلیٰ پہلے تو پریشانی کا اظہار کیا لیکن مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میں پچھلی ساری باتوں کو بھول چکا ہوں ،ویسے والد صاحب کی خواہش تھی کہ میں ڈاکٹربنوں لیکن میں چچا کے نقش قدم پر چل پڑا ، طالب علم نے سوال کیا کہ شیر شاہ سوری نے 7 سال میں جی ٹی روڈ تعمیر کرائی لیکن تحریک انصاف کی حکومت سے بی آر ٹی کیوں مکمل نہیں ہو رہی ہے اس پر وزیر اعلیٰ نے جواب دیا کہ آپ نے بڑا مشکل سوال پوچھ لیا ہے ، منصوبہ کا 6 ماہ میں مکمل کرنے کا کہنا غلطی تھی ۔
وزیر اعلیٰ صاحب آپ نے میٹرک میں کتنے نمبر لئے تھے، شیر شاہ سوری نے 7 سال میں جی ٹی روڈ تعمیر کرائی، پی ٹی آئی حکومت سے بی آر ٹی کیوں مکمل نہیں ہو رہی ،طالبعلم کے معصوم سوالوں پر وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کو نااہلی تسلیم کرناپڑی آپ نے بڑا مشکل سوال پوچھ لیا ہے ، منصوبہ کا 6 ماہ میں مکمل کرنے کا کہنا غلطی تھی، وزیراعلیٰ کا اعتراف



