
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اکتوبر2019ء) ہراسانی کے کیس اس قدر تواتر سے پیش آ رہے ہیں لگتا ہے کہ یہ ایک پبلسٹی اسٹنٹ بن کر رہ گیا ہے۔آئے دن کبھی لڑکوں کے ساتھ تو کبھی لڑکیوں کے ساتھ جنسی ہراسانی کے کیسز پیش آ رہے ہیں۔می ٹو مہم کے اس دور میں جہاں دنیا کے کونے کونے سے خواتین سامنے آکر اپنے ساتھ ہوئے ناخوشگوار واقعات کی کہانیاں لوگوں کے سامنے لارہی ہیں تو وہیں اب بھی صرف عام لوگوں کو ہی نہیں بلکہ نامور شخصیات کو بھی جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ایسا ہی ایک واقعہ امریکی گلوکار و اداکار نک جونس کے ساتھ لان اینجلس کے ایک کنسرٹ میں پیش آیا جہاں وہ اپنے بھائیوں جوئے جونس اور کیون جونس کے ساتھ پرفارم کررہے تھے۔ان تینوں بھائیوں کے بینڈ کا نام ‘جونس برادرز’ ہے جو اس وقت امریکہ کے متعدد شہروں میں کنسرٹس کررہے ہیں۔لاس اینجلس میں منعقدہ کنسرٹ میں نک جونس اسٹیج پر گلوکاری کررہے تھے، جب ان کے پیچھے موجود ایک خاتون مداح ان سے بدتمیزی کرتی نظر آئیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون نک جونس کی ٹانگوں کو نامناسب انداز میں ہاتھ لگاتی نظر آئیں۔



