کھلاڑیوں کا بیٹا فنکار نکلا ،ڈانس کی ویڈیو وائرل

https://www.youtube.com/watch?v=lHVLEnzu8fc

شعیب اور ثانیہ کا بیٹا اذہا ن سونے سے قبل ڈانس کرنا نہیں بھولتا

اسلام آباد:قومی کرکٹر شعیب ملک اور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا بیٹا اذاہان فنکار نکلا ننھے اذہان کی ڈانس کرتے دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اذہان مرزا ملک رقص کرتے ہوئے نظر آرہے ہی۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ بیڈ پر سونے سے پہلے رقص سے بہتر کچھ نہیں۔ثانیہ مرزا کی جانب سے اپنے بیٹے کی شیئر کی گئی ویڈیو میں واضح طور پر ان کے بیٹے کو ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔صارفین کی جانب سے بھی ان کے بیٹے کے ڈانس کی ویڈیو بے حد پسند کی جارہی ہے۔شعیب ملک آج کل انگلینڈ میں قومی ٹیم کے ساتھ موجود ہیں جہاں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز میں مدمقابل ہوں گی۔