یونیورسٹی سٹوڈنٹ نے رشتہ نہ دینے پر کلاس فیلو کوگولی مار کر خودکشی کرلی

یاسرآکاش چوہدری
,رشتہ نہ دینے کی رنجش پر خانقاہ شریف کارہائشی یونیورسٹی کا سٹوڈنٹ اویس نے تھانہ صدر کے علاقے ملتان روڈ پرواقع شائن سٹار ہوٹل میں اپنی کلاس فیلو انوشہ کوگولی مار کرخود بھی خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق امروز 10:20 بجے دن محمد اویس ولد منظور احمد سکنہ نزد عید گاہ خانقاہ شریف محلہ سردار آباد بعمری 20 سال نے ہمرہ ایک خاتون انوشہ دختر محمد مشتاق سکنہ عارف کالونی بہاولپور بعمری 20/22 سال ہوٹل Shine Star نزد بندرہ پُل بزریعہ گاڑی برنگ سیاہ VITZ بنمبری BK-169 آ کے کمرا نمبر 504 لیا کے ہم نے میڈیکل چیکیپ کے لیئے جانا ہے لحاظہ کمرہ دیا جائے جس پر ہوٹل منیجر عمران نے شناختی کارڈ دیکھ کر کمرہ دے دیا۔ اور بعدازاں ۱:۳۰ بجے دن یکے بعد دیگرے کمرے میں سے ۲ فائر کی آواز آئ جس پر ہوٹل منیجر نے فوری دروازہ بجایا اور دروازہ نہ کھلنے پر دھکا دے کر توڑا اور دیکھا کے بستر پر خون میں لتھ پت 2 نعشیں موجود تھی۔ ہوٹل منیجر نے فوراً 15 پر اطلاع دی جس پر مقامی پولیس حدود تھانہ صدر موقع پر پہنچ گئے۔ مزید کاروائ جاری ہے۔ پولیس اورایکٹنگ ڈی پی او موقع پرپہنچ گئے۔ لڑکی کے ورثاء بھی موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے لاشیں قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی۔