اسلام آباد:خیبر پختونخوا سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حسن داؤد بٹ نے کہاہے کہ سی پیک منصوبہ خیبر پختونخوا کی ترقی و خوشحالی کا اہم باب ثابت ہوگا‘سی پیک منصوبہ کے سبب خیبر پختونخوا کے قدرتی وسائل اور سیاحت کے شعبے کو فروغ پانے کے نئے مواقع میسر آئے ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختوخوا کی صوبائی حکومت قدیمی اہم شاہراہِ ریشم میں اپنے تجارتی مقام اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے لئے تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لا رہی ہے۔ سی پیک منصوبہ کے تحت کئی اہم پراجیکٹس خیبر پختوا میں شروع کئے گئے ہیں جن میں رشکئی سپیشل اکنامک زون، حویلیاں تھاکوٹ موٹروے کے علاوہ سوات ایکسپریس وے ٹو،سکی کناری ہائیڈل پراجیکٹ، ڈی آئی خان تا پشاور ایکسپریس وے جیسے حال ہی میں منظور کیے گئے پراجیکٹس اور ایم ایل۔ون پراجیکٹ سے جڑاحویلیاں ڈرائی پورٹ پراجیکٹ بھی شامل ہے۔ جس سے صوبے میں وسیع معنوں میں صنعتوں کے فروغ پانے سے خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کی میٹنگ میں خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے صحت عامہ، ووکیشنل ٹریننگ، زراعت اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں چینی حکومت معاونت کرے گی۔
Related Posts

پاکستانی سکالر کا چینی چائے کی ثقافت کا مشاہدہ،چین-پاکستان دوستی کی گرمجوشی کا احساس
- Rizwan Malik
- جولائی 5, 2025
- 0
چھنگ ڈاؤ(شِنہوا)پاکستانی سکالر عدنان شاہ کا کہنا ہے کہ جب میں عجائب گھر میں داخل ہوا تو ایسا لگا جیسے کسی قدیم محل میں قدم […]

چینی کمپنی نے 9 ملین ڈالر کے نوٹوں کا پہاڑ بنا کر ملازمین میں بانٹ دیا
- Rizwan Malik
- فروری 5, 2023
- 0
اس دوران نوٹ گننے کا مقابلہ بھی ہوا اور سب سے تیزرفتار نوٹ گننے والے کو بھی لاکھوں ڈالر کا انعام دیا گیا اسلام آباد:پاکستان […]

چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان ،سی پیک کے تحت بجلی منصوبوںکے قرض کی ری پروفائلنگ کا امکان
- Rizwan Malik
- اکتوبر 10, 2024
- 0
اسلام آباد: حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کے وزیراعظم لی کیانگ کے دورہ پاکستان کے دوران پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے […]
