اسلام آباد:چین پاکستان میں فوڈ پراسیسنگ کے شعبہ میں سرمایہ کاری پر گہری دلچسپی رکھتا ہے، چینی سرمایہ کار کپڑے کی صنعت، ڈائننگ اور ایمبرائیڈری کے شعبوں میں بھی مشترکہ منصوبوں کے خواہشمند ہیں۔ پاکستان چائنہ جوائنٹ چیمبر آف کامرس (پی سی جے سی سی آئی) کے صدر ایس ایم نوید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوڈ پراسیسنگ اور کپڑے کی صنعت میں چینی معاونت سے پاکستان میں مسابقتی ماحول کی بہتری کے ساتھ ساتھ پیداواری عمل میں ویلیو ایڈیشن کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین کے مشترکہ منصوبوں سے باہمی تعاون اور علاقائی رابطوں کی بڑھوتری بھی ممکن ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ غذائی اجناس کی پیداوار کے حوالہ سے پاکستان دنیا کے 10 بڑے ممالک میں شامل ہے تاہم ٹیکنالوجی کے فقدان اور برداشت کے نقصانات کی وجہ سے غذائی برآمدات متاثر ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ پراسیسنگ کے شعبہ میں چین کی ٹیکنالوجی سے استفادہ کے تحت شعبہ کی قومی برآمدات میں اضافہ ہو گا۔ اسی طرح کپڑے کی صنعت میں پاک چین شراکت داری سے شعبہ کی ویلیو ایڈیشن بڑھے گی جس کے نتیجہ میں پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہو گا اور پاک چین باہمی رابطوں کے ساتھ ساتھ علاقائی تجارتی روابط کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔
Related Posts

سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا
- Rizwan Malik
- November 26, 2019
- 0
سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں 3 سال کی توسیع کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ عدالتِ […]

’برطانوی سیاست داں کی بیٹی نے وزیر اعظم بننے کا فارمولا بتادیا‘‘
- Rizwan Malik
- June 20, 2019
- 0
وزیراعظم بننے کیلئے کن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے، برطانوی وزارت عظمیٰ کےامیدوار ساجد جاوید کی بیٹی 10سالہ مایا نے سب بتا دیا۔ ساجد جاوید […]

دس دن بعد مارچ آنے والا ہے،کوئی چاہے یانہ چاہے،حکومت کاخاتمہ بالخیرقریب ہے۔سینیٹرسراج الحق
- Rizwan Malik
- February 20, 2020
- 0
لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سرا ج الحق نے کہاہے کہ حکومت کی گرفت ختم ہوچکی ہے، اب حکومت پر کوئی آنسو بہانے والا […]
