(ن) لیگ نے صدارتی آرڈیننس سے قوانین رائج کرنے کا اقدام اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

Image result for islamabad high court building and pml N pic"
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ(ن) نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے قوانین رائج کرنے کا اقدام اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پارلیمنٹ کی موجودگی میں آرڈیننس جاری کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے، عدالت حکومت کو پارلیمنٹ کی تعظیم برقرار رکھنے کا حکم دے درخواست میں صدر پاکستان، سیکرٹری پارلیمنٹ، سیکرٹری سینٹ کو فریق بنایا گیا،درخواست میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری، اور سیکرٹری وزارت قانون کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔