اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصرخاں کی زیرصدارت سنٹرل پولیس آفس میں جرائم کے حوالے سے اہم اجلاس

اجلاس میں ڈویژنل کارکردگی کا تقابلی جائزہ لیا گیا اور ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے گئے
ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کی سخت سرزنش اور عدالتی مفروران اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے گئے


اسلام آباد:اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصرخاں کی زیرصدارت سنٹرل پولیس آفس میں جرائم کے حوالے سے اہم اجلاس ہو ا۔ جس میں ڈویژنل کارکردگی کا تقابلی جائزہ لیا گیا اور ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے گئے ۔ اور پکار-15 کالز کاجائزہ لیا، ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کی سخت سرزنش کی، عدالتی مفروران اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے، محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایات جاری کیں۔اجلاس میں سی پی او ہیڈکوارٹرز، ایس ایس پی آپریشنز/انوسٹی گیشن، اے آئی جی آپریشنز، زونل ڈی پی اوز، ایس ڈی پی اوز اورتمام تھانہ جات کے افسران مہتمم نے شرکت کی۔ناقص تفتیش اور غیر تسلی بخش کارکردگی پر تین ایس ایچ اوز کو تبدیل کردیا گیا۔تبدیل شدہ ایس ایچ اوز کے خلاف محکمانہ انکوائری کے احکامات جاری ۔تمام سینئر افسران تفتیش کی نگرانی خود کریں گے۔تفتیش کے تمام امور کی ڈی پی او کی زیر نظر ہوگی اور وہ تصدیقی ضمنی تحریر کریں گے۔تمام ڈی پی اوز کے ساتھ لا افسر متعین کردئیے گئے ہیں تاکہ مقدمات کی پیروی اور سزا کے عمل کو موثر بنایا جاسکے۔ایس ڈی پی اوز کو وارننگ دی گئی کہ وہ اپنے علاقے میں جرائم کی بیخ کنی کے لئے کردار ادا کریں۔پولیس بیورو آف انوسٹیگیشن کے قیام کے بعد تمام تھانہ انچارج کو ٹارگٹ مہیا کئے گئے ہیں۔اشتہاریوں، سابقہ ریکارڈ یافتہ اور مالیاتی جرائم میں ملوث مجرمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔تمام افسران سزاوں اور پراپیگنڈہ سے پریشان نہ ہوں اور اپنا کام دلجمعی سے کام کریں۔