
وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھارتی میڈیا کے تجزیوں پر لعنت بھیجنے کا مشورہ دے دیا ،کہا کہ انڈین میڈیا کیلئے تو اکیلا شیخ رشید ہی کافی ہے ۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی معیشت اور سیاست کو نقصان پہنچانے کیلئے انڈیا ہر جتن کرے گا، انڈیا کے تجزیوں پر لعنت بھیجیں ، نوٹس لینے کی کیا ضرورت ہے؟ پاک فوج کے ساتھ 20 کروڑ عوام کھڑے ہیں۔
شیخ رشید نے پی ٹی آئی کو داخلی لڑائیاں اندر تک ہی محدود رکھنے کا مشورہ دے دیا کہا کہ کھلاڑیوں کو اپنے گندے کپڑے میڈیا پر آکرنہیں دھونے چاہئیں۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے بھی کہہ دیا اپنی زمینیں بچا لیں الاٹمنٹ خطرے میں ہے ۔
وزیر ریلوے کے مطابق مہنگائی بے روزگاری بڑھی تو ہے لیکن اس میں قصور عمران خان کا نہیں، ملک کی اس حالت کی ذمہ دار زرداری، نواز، شہباز اینڈ کمپنی ہے ۔
شیخ صاحب نے سیاست سے اپنی ریٹائرمنٹ کا شیڈول بھی بتا دیا کہا کہ ایم ایل ون اور نالہ لئی سیاسی زندگی کے آخری دو مشن، پھر ریٹائرمنٹ ہوگی۔


