پی ٹی آئ حکومت نے ملک کو سیاسی مالی اور معاشی طور پر عدم استحکام کا شکار کر دیا مہنگائ بے روزگاری نے غریب عوام سے دو وقت کی روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا حکومت اپنی ناکامی چھپانے کے لئے یکطرفہ سیاسی احتساب کر رہی ہے سابق صدر آصف علی زرداری کو آئینی طور پر حاصل طبی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے 30 نومبر پیپلز پارٹی کے 52 ویں یوم تاسیس کے موقع پر مظفرآباد میں بھرپور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریں گے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے انفارمیشن سیکریٹری محمد شاھد نے ضلعی آفس میں تحصیلوں کے انفارمیشن سیکریٹریز کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ملک میں کہیں بھی حکومت نام کی چہز نظر نہیں آرہی وزیراعظم اور وزرا سیاسی مخالفیں کے خلاف نا زیبا بیان بازی کے سوا کوئ کام نہیں کر رہے ملک میں ٹماٹر سبزیوں سمیت ہر چیز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں مہنگائ نے غریب عوام کا جینا محال کر رکھا ہے پیپلز پارٹی غریب عوام کے حقوق کے لئے ہر محاذ پر جدوجہد جاری رکھے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ چھبیس نومبر کو تیس نومبر کے جلسے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس بے نظیر ہائوس ایف الیون فور میں ہوگا جس میں تیس نومبر کے جلسہ کو کامیاب بنانے کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔



