سی پیک خطے میں گیم چینجر اور ہماری اولین ترجیح یے,ریحانہ بابر

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ریحانہ بابر نے کہا ہے کہ سی پیک خطے میں گیم چینجر اور ہماری اولین ترجیح یے۔ سی پیک پاک چیب دوستی کی نشانی ہے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ سی پیک کا منصوبہ پاکستان اور چین کی معاشی ترقی کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے منصوبے پر کام جاری یے جو جلد ہی مکمل ہو جائے گا۔ ریحانہ بابر نے کہا کہ وزیراعظم کی سربراہی میں ملک ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے سٹاک ایکسچینج میں بہتری آرہی ہے کرنٹ اکائونٹ خسارے سے باہر نکل آیا ہے یہ پی ٹی آئی کی معاشی ٹیم کی بہترین کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بے روزگاری کے خاتمے کے لئے منصوبہ بندی جاری ہے جس کے ثمرات ملنا شروع ہو جائیں گے ماضی کے حکمرانوں نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے جس کی وجہ سے ادارے تباہ ہوئے اب اداروں کی بہتری کا عمل جاری ہے عمران خان کی قیادت میں پاکستان حقیقی معنوں میں ایشین ٹائیگر بنے گا۔