سوئس حکومت  نے  پاکستان کوبینکوں میں موجودرقم کی معلومات دینے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: سوئس حکومت  نے  پاکستان کو اپنے بنکوں میں موجود پاکستانیوں کی رقم کی معلومات دینے کی منظوری دے دی ہے ، معلومات فراہم کرنیکی منظوری سوئس پارلیمنٹ نے دی، سوئس بینکوں میں31لاکھ غیرملکیوں کے اکاونٹس ہیں۔اس طرح  بیرون ملک چھپائی گئی دولت واپس لانے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، سوئس حکومت کی پاکستان کوبینکس میں موجودرقم کی معلومات دینے کی منظوری دے دی ہے ، سوئس اخبار کا کہنا ہے کہ سوئزرلینڈ پاکستانیوں کے اکاونٹس سمیت 18 ممالک کو معلومات فراہم کرے گا۔سوئس اخبار کے مطابق معلومات فراہم کرنیکی منظوری سوئس پارلیمنٹ نے دی  ، معلومات غیر ملکی باشندوں کے متعلقہ ممالک  کوفراہم کی جائیں گی، ممالک میں پاکستان ،البانیہ، آذربائیجان، برونائی، مالدیپ، اومان ودیگرشامل ہیں ، سوئس بینکوں میں31 لاکھ غیر ملکیوں کے اکانٹس ہیں۔