نواسے کو نانا کی یاد ستانے لگی ،جنید صفدر نےنوازشریف اور کلثوم نواز کی یادگار تصویر شئیر کر دی


اسلام آباد:مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے اپنے نانا، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کی مرحومہ اہلیہ کلثوم نواز کی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔نکاح کے بعد سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والے جنید صفدر نے اب اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنے نانا اور نانی کی حسین یاد شیئر کردی۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میاں نواز شریف اور بیگم کلثوم کسی پہاڑی علاقے میں موجود ہیں، سابق وزیراعظم نے موسم سرما کی مناسبت سے لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ ان کی اہلیہ گلابی رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں۔
جنید صفدر نے اپنے نانا نانی کے نام خصوصی کیپشن لکھا کہ جب جب میرے ترانے دنیا نے گنگنائے، مجھے تم یاد آئے۔
واضح رہے کہ بیگم کلثوم کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے 2018 میں انتقال کرگئی تھیں۔
اسی سال 22 اگست اتوار کو لندن کے مقامی ہوٹل میں جنید صفدر کے نکاح کی تقریب ہوئی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت خاندان کے قریبی افراد شریک ہوئے جبکہ ان کی والدہ مریم نواز شریک نہ ہو سکیں۔