اسلام آباد :چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلہ کے تحت 313 ٹیرف لائنز کے سبب تجارت کے حجم میں 18 ماہ میں 500 ملین ڈالر کا اضافہ ہوگا جبکہ چین نے پاکستان کے ٹیکسٹائل،لیدر،انجینئرنگ کیمیکلز،فرنیچر،آٹوپارٹس، پلاسٹک، ربڑ، گلاس،سرامکس، سرجیکل اوزار، سمندری غذا اور گوشت کے شعبے کی مصنوعات کو زیرو ڈیوٹی میں شامل کیا ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کے مطابق چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدہII کی فہرست میں شامل مصنوعات کو دی گئی ٹیکس رعایت یکم جنوری 2020ء سے نافذ ہوگی۔ دونوںممالک کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے کے تحت چین فوری طور پر 313 مصنوعات پر ٹیرف لائنز کا خاتمہ کرے گا جس کی لاگت پاکستان کی بین الاقوامی برآمدات کا 8.7 ارب ڈالر اور چین کے مجموعی درآمدات کا 64 ارب ڈالر بنتا ہے۔ اس فیصلے کے بعد پاکستان کو 75 فیصد تک تجارتی توزان حاصل ہوگا۔
Related Posts

ملالہ 25 برس کی ہو گئیں، شوہر کی جانب سے محبتوں بھر پیغام
- Rizwan Malik
- جولائی 13, 2022
- 0
عصر ملک نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی اور ملالہ کی دلکش تصاویر بھی شیئر کیں اسلام آباد:نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی […]
پنجاب ، کم سے کم اجرت 17500 روپے کا نوٹیفکیشن جاری
- Rizwan Malik
- جولائی 5, 2019
- 0
رول 15کے تحت نوٹیفکیشن مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین پر بھی یکساں لاگو ہو گا۔ لاہور:پنجاب حکومت کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے […]

غیر ملکی دہشت گردوں کا گروہ پاکستان میں داخل ہو گیا اہم شخصیات اغواء ہو سکتی ہیں نیکٹا
- Rizwan Malik
- جولائی 23, 2020
- 0
اسلام آباد:نیشنل کائونٹر ٹیرارزم اتھارٹی نیکٹا کی جانب سے جاری ہونے والے ایک نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی دہشت گردوں کا ایک […]
